Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

کوہلی بارڈر-گواسکر سیریز میں نیا ریکارڈ بنا سکتے ہیں، 318 رنز درکار ہیں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Feb

نئی دہلی ، 4فروری :انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر-گواسکر سیریز 9 فروری 2023 سے شروع ہوگی۔ سیریز کا پہلا میچ ناگپور میں کھیلا جائے گا۔اس سیریز میں سب کی نظریں کئی بڑے کھلاڑیوں پر لگی ہوئی ہیں۔ اس بار روہت شرما ہندوستانی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز کوہلی پر کافی انحصار ہوگا۔ کوہلی ان دنوں بہترین فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ ایسے میں وہ اس سیریز میں ٹیم انڈیا کے لیے اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔نیز کوہلی اس سیریز میں 318 رنز بنا کر ایک بڑی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ کوہلی اب تک آسٹریلیا کیخلاف کل 20 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ ان میچوں کی کل 30 اننگز میں انہوں نے 48.05 کی اوسط سے 1682 رنز بنائے ہیں۔ 2023 میں کھیلی جانے والی بارڈر-گواسکر سیریز میں وراٹ کوہلی 318 رنز بنا کر آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ میں 2000 رنز مکمل کر سکتے ہیں۔ کوہلی اب تک آسٹریلیا کیخلاف کل 7 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔اس میں ان کا ہائی اسکور 169 رنز ہے۔دوسری جانب لٹل ماسٹر سچن تندولکر بارڈر-گواسکر سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہیں۔ سچن نے 34 ٹیسٹ میچوں کی 65 اننگز میں 56.24 کی اوسط سے 3262 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران ان کے بلے سے 9 سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں نکل چکی ہیں۔ اس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 241* رنز رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ کوہلی 2019 سے ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی فارم میں نظر نہیں آئے ہیں۔ 2019 کے بعد سے ان کے بلے سے کوئی ٹیسٹ سنچری نہیں نکلی۔ اس سال (2019) ان کی ٹیسٹ اوسط 68 تھی۔ اس کے بعد 2020 میں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 19.33 کی اوسط سے رنز بنائے۔ اس کے بعد انہوں نے 2021 میں 28.21 اور 2022 میں 26.50 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper