Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

گزشتہ 10 سالوں سے ہوم سیریز ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کا دبدبہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Feb

نئی دہلی ، 4فروری : ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 2023 کی پہلی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ دونوں کے درمیان فروری مارچ کے مہینے میں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ونڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل کی طرح ہندوستانی ٹیم بھی اس سال کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہندوستان میں کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 9 فروری سے ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پچھلے 10 سالوں میں گھریلو ٹیسٹ میچوں میں ہندوستانی ٹیم کے اعداد و شمار بہت متاثر کن رہے ہیں۔پچھلے 10 سالوں میں ہندوستانی ٹیم نے گھریلو سرزمین پر کل 42 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ ان میچوں میں ٹیم انڈیا نے کل 34 میچ جیتے ہیں۔ وہیں ٹیم صرف دو میچ ہاری ہے۔ اس کے علاوہ کل 6 میچ ڈرا پر ختم ہوئے۔ ٹیم کے ان اعداد و شمار کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس بار بھی ہندوستانی ٹیم بارڈر-گواسکر سیریز جیتنے کی دہلیز پر ہے ۔ اس سے قبل 2017 میں آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز کے لیے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ اس ہوم سیریز میں ہندوستانی ٹیم نے 2-1 سے فتح حاصل کی تھی۔ اس میں آسٹریلیا نے پہلا میچ 333 رنز سے جیتا تھا۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے جوابی حملہ کیا اور دوسرا ٹیسٹ میچ جیت لیاتھا،وہیں تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا پر ختم ہوا اور چوتھے میں ٹیم انڈیا نے 8 وکٹ سے جیت کر سیریز پر قبضہ کر لیا۔ہندوستانی ٹیم نے پچھلی تین بارڈر گواسکر ٹرافی جیتی ہے۔ 2016-17 میں ہندوستانی ٹیم نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد 2018-19 میں ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کی سرزمین پر یہ سیریز 2-1 سے جیتی۔ اور 2020-21 میں، ٹیم انڈیا نے گابا میں تاریخی فتح درج کر کے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ اب ایک بار پھر ٹیم انڈیا بارڈر-گاوسکر سیریز میں مسلسل چوتھی جیت درج کرنا چاہے گی۔

About the author

Taasir Newspaper