ہلیری کلنٹن آج سے گجرات کا دو روزہ دورہ پر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Feb

برلن،5فروری:ہلیری کلنٹن آج اتوار سے گجرات کے دو روزہ دورے پرآئیں گی۔ اس دوران کلنٹن سماجی کارکن اور گاندھی وادی ایلا بھٹ کی جانب سے قائم ’سیلف امپاورڈ ویمن ایسوسی ایشن‘ کے ایک پروگرام میں بھی حصہ لیں گی۔امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن آج اتوار سے گجرات کے دو روزہ دورے پر آئیں گی۔ اس دوران کلنٹن سماجی کارکن اور گاندھی وادی ایلا بھٹ کی جانب سے قائم ’سیلف امپاورڈ ویمن ایسوسی ایشن‘ کے ایک پروگرام میں بھی حصہ لیں گی۔ اس تنظیم کو ’سیوا‘ کے نام سے جاناجاتا ہے۔ایلا بھٹ کا گزشتہ سال نومبرمیں دیہانت ہوگیا تھا۔ ’سیوا‘ کے پروگرام کنوینر رشمی بیدی نے کہا کہ ہلیری کلنٹن احمدآباد میں بھٹ کو خراج پیش کریں گی اور اتوار کو شہر میں ’سیوا‘ کے ارکان سے ان کے ہیڈکوارٹر میں بات چیت کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ’سیوا‘ کی دیہی پہل کے تحت کلنٹن پیر کو سریندر نگر ضلع کا دورہ کریں گی اور نمک مزدوروں سے بات چیت کریں گی۔