Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

ہولی سے پہلے ملازمین اور پنشنرز کے لیے خوشخبری! حکومت جلد ہی بڑھا سکتی ہے مہنگائی بھتہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Feb

نئی دہلی،05فروری :مرکزی حکومت جلد ہی اپنے ایک کروڑ سے زیادہ ملازمین اور پنشنرز کو خوشخبری دے سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکومت مہنگائی الاؤنس (ڈی اے) کو موجودہ 38 فیصد سے بڑھا کر 42 فیصد کر سکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک فارمولے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ملازمین اور پنشنرز کے لیے مہنگائی الاؤنس کا حساب لیبر بیورو کی طرف سے ہر ماہ جاری کیے جانے والے صنعتی کارکنوں کے لیے صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی -ڈبلیو آئی ) کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔لیبر بیورو وزارت محنت کا ایک حصہ ہے۔ آل انڈیا ریلوے مین فیڈریشن کے جنرل سکریٹری شیو گوپال مشرا نے پی ٹی آئی کو بتایا، “دسمبر 2022 کے لیے سی پی آئی ۔آئی ڈبلیو 31 جنوری 2023 کو جاری کیا گیا تھا۔ مہنگائی الاؤنس میں اضافہ 4.23 فیصد تک پہنچ گیا۔ لیکن حکومت ڈی اے میں اعشاریہ نہیں لیتی۔ ایسی صورت حال میں ڈی اے میں چار فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہو سکتا ہے۔اسے 38 فیصد سے بڑھا کر 42 فیصد کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ کا محکمہ اخراجات ڈی اے بڑھانے کی تجویز دے گا۔ اس میں اس کا ریونیو اثر بھی بتایا جائے گا۔ اس تجویز کو منظوری کے لیے مرکزی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔ مہنگائی الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper