Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

اسد الدین اویسی نے بہار اسمبلی کی 50 سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th March

پٹنہ، 19 مارچ:آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سپریمو اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی اپنے دو روزہ سیمانچل دورے کے ا?خری دن ا?ج کشن گنج میں کھڈکھڑی پہنچے اور پد یاترا بھی کی۔ یہاں پل بنانے کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا۔ یہی نہیں وہ مہانندا ندی میں اتر کر پیدل دریا کو پار کئے۔
کشن گنج ضلع کے مختلف علاقوں میں پہنچے اور پروگراموں میں بھی حصہ لیااور جلسہ عام سے خطاب بھی کئے،جہاں انہوں نے ایک بار پھر مرکز کی بی جے پی حکومت اور بہار کی عظیم اتحاد حکومت کو سیمانچل کی پسماندگی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور شدید تنقید کانشانہ بنایا۔ امور کے ایم ایل اے اور بہار کے اے ا?ئی ایم ا?ئی ایم کے ریاستی صدر اختر الایمان اویسی کے ساتھ موجود تھے۔اس موقع پر ہزاروں کارکنان بھی موجود تھے۔انہوں نے بھی مرکز کی بی جے پی حکومت اور بہار کی عظیم اتحاد حکومت پر شدید حملے کئے۔ اویسی نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ سیمانچل کی ترقی کے لیے سیمانچل ڈیولپمنٹ کونسل کی تشکیل کی جانی چاہیے اور کہا کہ سیمانچل کی ترقی کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ جلد از جلد سیمانچل ڈیولپمنٹ کونسل کی تشکیل کی جائے۔ سیمانچل ادھیکار یاترا کے تحت دو روزہ دورے پر اسد الدین اویسی اور اختر الایمان کا عوام نے شاندار استقبال کیا اور اے ا?ئی ایم ا?ئی ایم کے حامیوں نے کہا کہ 2025 میں بہار اسمبلی کے انتخابات میں اے ا?ئی ایم ا?ئی ایم کے پچاس سے زیادہ ایم ایل اے منتخب ہوں گے۔ کیونکہ اے ا?ئی ایم ا?ئی ایم سماجی انصاف کے لئے لڑنے والی پارٹی ہے اور لوگوں کااے ا?ئی ایم ا?ئی ایم پر بھروسہ ہے۔ اے ا?ئی ایم ا?ئی ایم کو دھوکہ دینے والے ایم ایل اے کو عوام نہیں بخشیں گے۔ اسد الدین اویسی نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اے ا?ئی ایم ا?ئی ایم ا?ئندہ 2025 بہار قانون ساز اسمبلی میں پچاس سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات نہ صرف کشن گنج سے بلکہ بہار کے دیگر لوک سبھا حلقوں سے بھی لڑنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper