Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

آسام : ہم سال 2026 تک کم عمری کی شادی کو روک دیں گے: آسام وزیر اعلیٰ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th March

گوہاٹی، 20 مارچ:آسام میں حکومت کی جانب سے جاری کم عمری کی شادی کے خلاف جاری کارروائی پر تنازعہ جاری ہے مگر حکومت اپنی اس کارروائی پر بضد ہے ۔ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ سی ڈی پی اوز کا تقرر کیا جا رہا ہے۔پوکسو ایکٹ بتاتا ہے کہ اسے کیسے نافذ کیا جائے گا۔ 16 سال سے کم عمر لڑکیوں کو نہیں پکڑا جا سکتا۔ شوہر بچ نہیں سکتا۔ 14 سال قید ہو گی۔ آسام میں سال 2026 تک کم عمری کی شادی کو روک دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سرما پیر کو آسام قانون ساز اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے ساتویں دن ودھان سبھا کی رکن کملاکشا ڈی پرکایستھ کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ ایوان میں کملاکشا ڈی پرکایستھ نے سوال کیا کہ سال 2006 کے پریونشن آف چائلڈ میرج ایکٹ کو اتنے عرصے تک کیوں نافذ نہیں کیا جا سکا، پوکسو ایکٹ کیوں نافذ کیا گیا۔ ڈاکٹر سرما نے کہا کہ ہائی کورٹ نے پوکسو کیس میں ہماری تنقید نہیں کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ کم عمری کی شادی کے معاملے میں 90 فیصد سزا ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں کہا کہ “ہم 2026 تک کم عمری کی شادی کو مکمل طور پر روک دیں گے، ہم بجٹ میں 200 کروڑ روپے مختص کریں گے، ہم بچوں کی شادی کے ہر کیس میں وکلا دیں گے، ہم ہر تین ماہ بعد چھاپے ماریں گے۔” انہوں نے کہا کہ اسکول میں ایک ہی بینچ پر بیٹھنے والی لڑکی کو لگتا ہے کہ اس کے ساتھ پڑھنے والی لڑکی اسکول نہیں آتی اور اگر اسے پتہ چل جائے کہ اس کی شادی ہوچکی ہے تو وہ چپکے سے اس کی اطلاع حکومت کو بتا سکتی ہے۔
اس ایپی سوڈ میں، وزیر اعلیٰ نے کہا، ‘سینگا، باگھبر میں، 23 سالہ لڑکیاں دو بچوں کو گود میں لیے ملاقات کے لیے آتی ہیں۔ جبکہ ہنڈک کالج میں لڑکیاں 23 سال کی عمر میں پوسٹ گریجویشن کرتی ہیں۔ اس برائی کو روکنا ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper