Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

ایئر انڈیا ملازمین کو وی آرایس کی پیشکش

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th March

نئی دہلی، 17 مارچ :۔ نجی شعبے کی ایئر لائن ایئر انڈیا نے اپنے نان فلائنگ آپریشنس اہلکاروں کے لئے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم (وی آر ایس) کی پیشکش کی ہے۔ پچھلے سال جنوری میں ایئر انڈیا کے حصول کے بعد ٹاٹا گروپ کی طرف سے یہ دوسری پیشکش ہے۔ اس کے لئے ایئر لائن کے ملازمین 30 اپریل تک درخواست دے سکیں گے۔
ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ ایئر انڈیا نے اپنے نان فلائنگ آپریشنز اہلکاروں کو وی آر ایس کی پیشکش کی ہے۔ اس کے لئے 17 مارچ سے 30 اپریل تک درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔ یہ پیشکش مستقل جنرل کیڈر افسران کے لئے ہے جن کی عمر 40 سال یا اس سے زیادہ ہے اور جنہوں نے ایئر لائن میں مسلسل پانچ سال کی سروس کی کم از کم مدت پوری کی ہے۔ اس کے علاوہ کلرک یا غیر ہنر مند زمرہ کے ملازمین جنہوں نے کم از کم 5 سال کی مسلسل سروس مکمل کی ہے وہ بھی وی آر ایس کے اہل ہیں۔معلومات کے مطابق، ایئر انڈیا میں تقریباً 2,100 ملازمین اس رضاکارانہ ریٹائرمنٹ آفر اسکیم کے لئے اہل ہیں۔ 31 مارچ 2023 تک وی آر ایس کے لیے درخواست دینے والے اہل ملازمین کو ایکس گریشیا رقم کے علاوہ ایک لاکھ روپئے ملیں گے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جون 2022 میں ٹاٹا گروپ کی قیادت والی ایئر انڈیا نے بھی اسی طرح کی تجویز پیش کی تھی۔ اس وقت 4,200 اہل ملازمین میں سے تقریباً 1,500 نے اس کا فائدہ اٹھایا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper