Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو انجری ٹائم میں ایک گول سے ہرا دیا، 2019 کے بعد پہلی بار لا لیگا جیتنے کے قریب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th March

بارسلونا، 20مارچ:ہسپانوی لیگ لا لیگا میں اتوار کو کھیلے گئے ایل کلاسیکو میچ میں بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو 2-1 سے شکست دی۔ اس دلچسپ میچ میں فتح کے بعد بارسلونا لا لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پہنچ گئی ہے۔ اسے دوسرے نمبر پر موجود ریال میڈرڈ پر 12 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ بارسلونا کے 68 اور ریال میڈرڈ کے 56 پوائنٹس ہیں۔ اس شکست نے میڈرڈ کے خطاب کے دفاع کرنے عزائم کو نقصان پہنچایا ہے اور بارسلونا 2019 کے بعد پہلی بار ٹرافی اٹھانے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
ریال میڈرڈ نے پہلے 10 منٹ میں ایک گول کی برتری حاصل کر لی۔ نویں منٹ میں ونیسیئس جونیئر کی کک پر بارسلونا کے اراوجو کا سر لگا اور گیند گول پوسٹ میں چلی گئی۔ اس طرح ریال میڈرڈ نے رونالڈو آراوجو کے خود کش گول کی بدولت 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد بارسلونا کے 45ویں منٹ میں سرگی رابرٹس نے ہاف ٹائم سے قبل گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔
اس کے بعد دوسرے ہاف میں 45 منٹ تک کوئی گول نہ ہو سکا۔ 90 منٹ کے بعد ریفری نے انجری ٹائم میں پانچ منٹ کا اضافہ کیا۔ فرینک کیسی نے 90+2ویں منٹ میں گول کر کے بارسلونا کو جیت دلائی۔ اس طرح فرینک کیسی کے دیر سے گول نے بارسلونا نے ریال میڈرڈ سے فتح چھین لی۔
ایک موقع ایسا بھی آیا جب مارکو ایسینسیو نے گول کر کے ریال میڈرڈ کو آگے کر دیا۔ تاہم، ویڈیو اسسٹنٹ ریفری نے اس گول کو آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا ۔
سرگی رابرٹو نے میچ کے بعد کہا – مارکو اسنسیو کے گول سے ہم حیران رہ گئے تھے۔ تب ہمیں معلوم نہیں تھا کہ وہ آف سائیڈ ہیں اور آخری لمحات میں جیتنا ہمارے لیے شاندار رہا۔ ابھی بہت سارے میچ باقی ہیں اور آپ میڈرڈ کو کبھی ہلکے سے نہیں لے سکتے۔ 12 پوائنٹس کا میک اپ کرنا مشکل ہے، لیکن یہ ہم پر منحصر ہے۔ اگر ہم اچھا کھیلتے رہے ،تو لا لیگا خطابجیتیں گے‘‘۔
وہیں ریال میڈرڈ کے گول کیپر تھیبائٹ کورٹوواسے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا میڈرڈ لا لیگا خطاب برقرار رکھ پائے گا؟ کورٹوا نے کہا – ہمیں سخت محنت کرنی ہوگی۔ ہم آخر تک لڑتے رہیں گے لیکن برتری اب 12 پوائنٹس کی ہے۔ ہمارے پاس کچھ آسان گیمز ہیں لیکن بارسلونا کو بھی چار میچ ہارنے ہوںگے اور ہمیں ان سب کو جیتنا ہے۔ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے لیکن یہ بہت مشکل ہے۔

About the author

Taasir Newspaper