برسا منڈا ہوائی اڈے سے 26 مارچ سے 41 طیارے بھریں گے پرواز

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd March

رانچی، 23 مارچ: اب رانچی کے برسا منڈا ہوائی اڈے سے ملک کے دیگر کئی شہروں کے لیے فضائی سروس شروع ہو گی۔ جے پور، گوا، منگلور، وشاکھاپٹنم، سری نگر، کوچن اور دیوگھر کے لیے ہوائی خدمات 26 مارچ سے ملنی شروع ہوں گی۔ ائیرپورٹس اتھارٹی ا?ف انڈیا نے اس سلسلے میں معلومات جاری کی ہیں۔ انڈیگو ایئر لائنز کی رانچی-پونے-منگلورو پرواز رات 8.10 بجے رانچی پہنچے گی اور 8.45 بجے ٹیک ا?ف کرے گی۔وہیں انڈیگو کی بنگلور-رانچی-پونے-وشاکھاپٹنم فلائٹ رات 8.10 بجے رانچی پہنچے گی اور 8.45 بجے وشاکھاپٹنم کے لیے روانہ ہوگی۔ انڈیگو کی گوا-رانچی-گوا فلائٹ شام 6.15 بجے رانچی پہنچے گی اور 6.45 بجے رانچی سے گوا کے لیے روانہ ہوگی۔ایئر ایشیا کی دہلی-رانچی-دہلی-کوچی پرواز دوپہر 12 بجے رانچی پہنچے گی اور 12.30 بجے کوچی کے لیے روانہ ہوگی۔ انڈیگو کی دیوگھر-رانچی-دیوگھر فلائٹ 12.10 بجے رانچی پہنچے گی اور 12.40 بجے رانچی سے دیوگھر کے لیے ٹیک ا?ف کرے گی۔
ا?کاشا ایئرویز کی فلائٹ حیدرا?باد-رانچی-بنگلور دوپہر 1.40 بجے رانچی پہنچے گی اور دوپہر 2.15 بجے بنگلورو کے لیے اڑان بھرے گی، جبکہ دوسری پرواز بنگلور-رانچی-حیدرا?باد صبح 8.40 بجے رانچی پہنچے گی اور صبح 9.20 بجے حیدرا?باد کے لیے پرواز کرے گی۔ انڈیگو کی جے پور-رانچی-جے پور فلائٹ صبح 9.05 بجے رانچی پہنچے گی اور صبح 9.35 بجے جے پور کے لیے روانہ ہوگی۔
ایئر ایشیا کی رانچی-دہلی-سری نگر کی پرواز صبح 8.15 بجے رانچی پہنچے گی اور صبح 8.45 پر سری نگر کے لیے پرواز کرے گی۔ ایئر ایشیا کی رانچی-بنگلور-کوچی پرواز صبح 7.25 بجے رانچی پہنچے گی اور صبح 7.55 پر کوچی سے روانہ ہوگی۔