Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th March
لندن ،18 :روسی صدر ولادیمیر پوتن کے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (ا?ئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری کا خیرمقدم کیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا ہے کہ پوتن یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم کا ذمے دار ٹھہرانے کے ا?ئی سی سی کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔جیمز کلیورلی نے کہا کہ یوکرین میں جنگی جرائم کا مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، یوکرین میں مبینہ مظالم کی تحقیقات جاری رہنی چاہیے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (ا?ئی سی سی) نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ہیگ میں قائم عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ یوکرین کے مقبوضہ علاقوں سے روس میں بچوں کی غیر قانونی منتقلی اور ملک بدری کی وجہ سے پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ اس بات پر یقین کیلئے ٹھوس وجوہات ہیں کہ پوتن ان جرائم کے ذمہ دار ہیں۔