Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th March
جدہ ،25مارچ : مشہور ٹنس اسٹار ثانیہ مرزا پنے بیٹے اور والدین کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے پہنچی ۔ وہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بیوی ہیں ۔ اس سے پہلے میاں بیوی نے 2018میں عمرہ کی سعادت حاصل کی ۔ ثانیہ مرزا جنہوں نے حال میں ٹینس سے ریٹائر منٹ لے لیا ۔ اپنے بیٹے اذان مرزا کے ساتھ ایئرپورٹ پر دیکھائی دی وہ آبایا پہنی ہوئی تھی ان کے ساتھ والد عمران مرزا ماں بہن اور بہنوائی بھی عمرہ کے لئے گئے جب وہ عمرہ کے بعد مدینہ منورہ میں حاضری کے لئے گئی اور جس ہوٹل میں قیام کررہی تھی ان کا بھرپور استقبال کیا گیا ۔ اس وقت وہاں پر بہت سے لوگ جمع ہوئے تھے۔ ایک نمائندے نے شعیب ملک کی غیر حاضری کا سوال اٹھا یا تو انہوں نے اس کو ٹال دیا پچھلے کئی مہینوں سے دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں آرہی ہیں۔