Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

حکمراں جماعت جان بوجھ کر پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے: کانگریس

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th March

نئی دہلی، 20 مئی: کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ حکمراں جماعت پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دے رہی ہے۔ یہ حکومت اپوزیشن کے کسی سوال کا جواب نہیں دینا چاہتی۔کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی اور اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر پرمود تیواری نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 13 مارچ سے حکمراں پارٹی پارلیمنٹ کو کام کرنے نہیں دے رہی ہے۔ یہ سب پی ایم مودی کے اشارے پر ہو رہا ہے کیونکہ مودی حکومت اڈانی کے معاملے پر بات چیت نہیں کرنا چاہتی۔ یہ حکومت نہیں چاہتی کہ اڈانی گروپ کے خلاف الزامات کی منصفانہ تحقیقات ہو۔
تیواری نے کہا کہ پوری اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ اڈانی گروپ کے خلاف الزامات کی جانچ کے لیے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) تشکیل دی جائے۔ کیونکہ اڈانی گروپ پر سنگین الزامات ہیں۔ یہ آزادی کے بعد سب سے بڑا گھوٹالہ ہے۔ اس لیے اس معاملے کی جے پی سی سے تحقیقات ہونی چاہیے۔بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے تیواری نے کہا کہ اس گھوٹالے میں مودی حکومت ملوث ہے۔ اگر اس کی جانچ جے پی سی سے کرائی گئی تو بی جے پی کا نقاب اتر جائے گا اور اوپر سے نیچے تک وہ سب بے نقاب ہو جائیں گے، جنہوں نے متوسط طبقے اور غریبوں کے حقوق چھین کر اڈانی کی تجوریاں بھری ہیں ۔
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر رام گوپال یادو نے کہا کہ اڈانی گروپ پر بہت سنگین الزامات عائد ہوئے ہیں۔ لیکن مرکزی حکومت ایوان میں اس مسئلہ پر بحث تو دور بات تک نہیں کرنا چاہتی۔ پہلی بار دیکھا جا رہا ہے کہ اتنے سنگین گھوٹالے کے بعد بھی حکومت کوئی بیان نہیں دے رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آج پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے، اپوزیشن جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کے دفتر میں جمع ہوئے اور سبھی نے اڈانی گروپ کے خلاف الزامات کی جانچ کے لیے جے پی سی بنانے پر اتفاق کیا۔ دراصل، ہنڈنبرگ نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں اڈانی گروپ پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیاگیا تھا۔ ہنڈن برگ کا دعویٰ ہے کہ اڈانی گروپ نے فرضی اکاؤنٹس بنانے، شیئروںکی قیمتوں میں اضافہ اور شیل کمپنیاں بنانے جیسے غیر اخلاقی کام کئے ہیں۔ تاہم اڈانی گروپ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper