Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

دربھنگہ شہر میں پانچ سالہ عالم کورس کے طلبہ کی الواداعی تقریب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th March

دربھنگہ(فضا امام) 18 مارچ:-دربھنگہ کے کرم گنج میں حافظ اورمیٹرک پاس لڑکوں کے لٸے پانچ سالہ عالم کورس کاادارہ
معہدحضرت عبداللہ ابن عباس کے نام سے چل رہاہے۔جہاں سے چارسال مکمل کرنے والے طلبہ کوفراغت کے لٸےملک کے کسی بڑے ادارے میں بھیجاجاتاہے۔چنانچہ معہدکے پہلے بیچ سے چارسال مکمل کرنے والے طلبہ کودارالعلوم دیوبندکے لٸے روانہ کرنے سے قبل ان کے لٸے قرآن اسٹڈی سینٹرکرم گنج میں ایک دعاٸیہ اورتأثراتی پروگرام رکھاگیا۔اس موقع سے ان طلبہ کے ابتداٸی اساتذہ کوبھی خصوصی دعوت دے کربلایاگیااورتمام لوگوں نے طلبہ کودعاٸیں دیں۔اس موقع سے مولانارحمت اللہ قاسمی،مولاناضیا ٕ اللہ ندوی،مفتی صادق قاسمی،مولاناافضل حسین قاسمی نے طلبہ کواگلی تعلیمی زندگی کے سلسلہ میں اہم نصیحتیں فرماٸیں۔معہدکے استاذمفتی محمدساجدنےتعارف پیش کیااورمعہدکے بانی وناظم مفتی آفتاب غازی نے معہدکاانتظامی خاکہ پیش کرتے ہوٸے فرمایاکہ ٢٠١٧ میں قاٸم اس ادارہ نے ایک جماعت کواس کے ہدف تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔اب عیدبعددوسری بیچ شروع کی جاٸے گی جس میں معاشیات کے بنیادی اصولوں کے ساتھ بچوں کوعالم بنایاجاٸےگا،تاکہ وہ کم وقت میں باصلاحیت عالم بننے کے ساتھ تجارت کے سلسلہ میں معاشرہ میں پھیلی ہوٸی بے اصولی پربھی بصیرت کے ساتھ کام کرسکیں۔معہدابن عباس کے طلبہ حافظ آیت اللہ،حافظ سہراب عالم اورقاری عمران صاحب نے اپنے تأثرات میں معہدکے ذی استعداداساتذہ کی محنت وجاں فشانی اورشفقت ومہربانی پرنم آنکھوں سے شکریہ اداکیا۔طلبہ کی حوصلہ افزاٸی کرنے والوں میں صدرالحسن،عطارصاحب،مولاناسعداللہ قاسمی،مولاناذوالقرنین سجادی،ڈاکٹرآٸی کے ارمان،مولانافیضان قاسمی اورحافظ لٸیق واجدی کے نام قابل ذکر ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper