Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th March
نئی دہلی ،19مارچ : دہلی پولیس نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کو ایک نوٹس دی کہ انہوں نے بھارت جوڑ یاترا کے دوران عورتوں جسمانی زیادتیوں کے بارے میں وضاحت پیش کرے۔سرینگر میں ایک بیان میں راہل گاندھی نے کہا کہ میں یہ بھی سنا تھا کہ عورتیں جسمانی زیادتیوں کی شکار ہیں۔ ا س سلسلے میں دہلی پولیس نے 16مار چ کو ایک نوٹس جاری کی اور کہا کہ ا سکے بارے میں پوری جانکاری دیں۔ اسپیشل پولیس کمشنر ساگر پریت ہڈا راہل گاندھی کے سرکاری رہائش گاہ پر دوگھنٹے تے انتظار کرتے رہے لیکن ان سے ملاقات نہیں ہوئی ۔ ان کے جانے کے بعد راہل گاندھی بھی وہاں سے روانہ ہوئے۔ پولیس نوٹس کی خبر سنتے ہی کانگریس کے سینئر رہنما راجسھتان کے وزیرعلی ،منوسنگھوی اور شکتی سنگھ گویل ان کے گھر گئے اور کہا کہ موجودہ حکومت کانگریس رہنما کو ہر طرح سے حراساں کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ راہل گاندھی نے پولیس سے کہا کہ بھارت جوڑ یاتراکئی مہینے چلی اور انہیں سب کچھ یاد نہیں ہے۔ کہ کب کیا کہا پولیس نوٹس کے بعد کانگریس نے کہا کہ یہ وزیراعظم مودی کی گھبراہٹ کا نتیجہ ہے۔ اڈانی مسئلے پر وہ سٹ پٹا گئے ہیں۔ کانگریس نے کہا کہ وہ اڈانی مسئلے پر کوئی سمجھوتے نہیں کریں گے۔ کانگریس کے درجنوں ورکر راہل گاندھی رہائش گاہ پر پہنچے اور پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ۔