Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

روہن بوپنا ‘اے ٹی پی ماسٹرز 1000’ کا اعزاز جیتنے والے سب سے عمر دراز کھلاڑی بن گئے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th March

انڈین ویلز (کیلیفورنیا) ، 19 مارچ:بھارت کے روہن بوپنا نے بی این پی پریباس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنے آسٹریلیائی ساتھی میٹ ایبڈین کے ساتھ مرد جوڑی کا خطاب جیت کر اے ٹی پی ماسٹرس1000مقابلہ جیتنے والے سب سے عمر دراز کھلاڑی بن گئے ۔ بوپنا اس وقت 43سال کے ہیں۔ بوپنا اور 35 سالہ ابڈین نے ہفتہ کو فائنل میں ویسلے کلہوف اور بریٹین کے نیل اسکوپسکی کی نیدر لینڈ کی سینئر سیڈ حاصل جوڑی6-3 ، 2-6 ، 10-8 سے شکست دی۔ بوپنا نے کہا کہ انڈین ویلز کو ٹینس کا جنت کہا جاتا ہے۔ میں برسوں سے یہاں آرہا ہوں۔ میں لوگوں کو ٹائٹل جیتتا دیکھ رہا ہوں۔ میں واقعی بہت خوش ہوں کہ میں اور میرے ساتھی یہاں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔یہ قابل ذکر ہے کہ دنیا کے سابقہ نمبر تین کھلاڑی اس فتح کے ساتھ اے ٹی پی ڈبلز رینکنگ میں چار مقامات پر 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper