Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st March
ریاض،21مارچ : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے محکمہ اوقاف کیتعاون سیحج کے موقعے پرکام کرنے والے تمام سرکاری اور نجی شعبوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں عازمین اور زائرین میں آگاہی اور بیداری کی پیمائش کے لیے پہلا معیاری مطالعہ جاری کیا ہے۔اس مطالعہ کا مقصد پوری دنیا سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے والے ضیوف الرحمان کے لیے وزارت حج کے تعلیمی پیغامات کی رسائی کو ناپنا اور ان کی عبادات میں آسانی اور مناسک کی انجام دہی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ سروس سعودی وڑن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔ نئے جاری کردہ مطالعے میں حجاج اور متعلقہ حکام کو درپیش مشکلات اور سوالات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ نگرانی اور پیمائش کے ساتھ ساتھ دستیاب بہتری کے مواقع تلاش کرنے اور حکام اور متعلقہ اداروں کو سفارشات دینے میں پیدا ہونے والے چیلنجز کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔مطالعہ میں 30 عملی سفارشات پیش کرتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا جو حج کے نظام میں حکام کو فیصلے کرنے میں مدد کرتی ہیں،مناسب تعلیمی مواد اور پروگرام تیار کرتی ہیں تاکہ حجاج کو ان کی مناسک کی انجام دہی کے دوران اس سے پہلے اور بعد میں سوالات اور چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے۔اس مطالعے میں مستفید ہونے والوں کی آگاہی کا احاطہ کیا گیا، جس میں ورکشاپس شامل ہیں۔ ان میں 30 سے زائد اداروں نے حصہ لیا۔ فیلڈ سروے کے علاوہ اس میں ایک ہزار سے زائد عازمین نے شرکت کی۔ ان کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور کئی اہم پہلوؤں رسمی خدمات کے بارے میں آگاہی، حاجی کے ملک سے بنیادی خدمات، مملکت میں استقبالیہ خدمات، براہ راست فیلڈ سروسز، علمی اور توسیعی خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔