Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

سیمی کنڈکٹر انڈسٹری گجرات جانے سے کمی نہیں محسوس ہوگی، مہاراشٹر میں 88 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری ہوگی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th March

وزیر اعلیٰ شندے نے کئی ممالک کی کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کئے،حکومت اور جاپان بینک کے ایگزیکٹو منیجنگ ڈائریکٹر کے درمیان کامیاب مذاکرات

پونے، 19 مارچ: مہاراشٹر سے گجرات منتقل ہونے والی سیمی کنڈکٹر صنعت کی کمی کو دور کرنے کے مقصد سے، ریاستی حکومت نے حال ہی میں ملک اور دنیا کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ 88,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں 42 ہزار 520 کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ان معاہدوں کے علاوہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی حکومت جاپان اور امریکہ کی بڑی کمپنیوں سے بڑی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
روزگار کے ہزاروں نئے مواقع میسر ہوں گے
مہاراشٹر حکومت نے سوپا انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے بینک آف جاپان اور نیو ایرا کلینٹیک سلوشنز آف امریکہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جو چندر پور ضلع کے بھدراوتی میں 20,000 کروڑ روپے کے کوئلہ گیسیفیکیشن پروجیکٹ سے 15,000 لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع کھولے گا۔ گڑھ چرولی کے چار موشی میںبرطانیہ کے ور د فیروالائز کی 1500 کروڑ روپے کا اسٹیل پروجیکٹ سے 2,000 لوگوں کو،چندر پور ضلع میں اسرائیل کی راجوری اسٹیلز اینڈ ا لانز کی ذیلی کمپنی میں 600 کروڑ روپے کے اسٹیل پروجیکٹ سے 1,000 لوگوں کو ،پونے کی پمپری میں 400 کروڑ کا پلاسٹک آٹوموٹو پروجیکٹ ایلیٹ پلاسٹو آٹو سسٹم سے دو ہزار اور گوگورو انجینئرنگ اور بڈوے انجینئرنگ کی 20 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کے ساتھ آٹو پروجیکٹ سے 30 ہزار ملازمتوں کی راہ کو مضبوطی ملے گی ۔
روکھی فوڈس کے ذریعہ پونے میں 250 کروڑ روپے کا گرین فیلڈ فوڈ پروسیسنگ پلانٹ لگایا جائے گا۔ اس سے ریاست میں فوڈ پروسیسنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ جاپان کی نیپرو کارپوریشن کمپنی 1,650 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ میٹروپولیس کے قریب شیشے کی نلیاں لگانے کا پروجیکٹ قائم کرے گی۔ اس سے ریاست میں فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ کا شعبہ مضبوط ہوگا اور دو ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔ اورنگ آباد میں 12,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے ایک قابل تجدید توانائی پروجیکٹ قائم کیا جائے گا، جس سے 6000 سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ برکشائر-ہتھ وے نے ریاست میں شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 16 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کے لیے ڈی پی آر پر دستخط کیے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper