Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

شعبۂ اردو جموں یونی ورسٹی میں توسیعی لیکچر کا اہتمام

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th March

جموں ۔20 مارچ 2023 (پریس نوٹ) شعبۂ اُردو ‘ جموں یونی ورسٹی کے زیر اہتمام  توسیعی خطبہ بعنوان’’ شعر کی تفہیم و تحسین‘‘20؍ مارچ  کوبمقام پروفیسر گیان چند جین سمینیار ہال میں  منعقد ہوا ۔مہمان خصوصی پروفیسر شہاب ظفر اعظمی صدر شعبہ اردو ، پٹنہ یونی ورسٹی ، نے اپنے پر مغز لیکچر میں شعر کی تفہیم و تحسین کے متعلق  طلباء کو روشناس کرایا۔ ایک اچھا شعر کیسے وجود میں آتا ہے ، شاعری میں شعری  Tools کا استعمال کس طریقے سے کیا جاتا ہے اس بات کی طرف توجہ دلائی۔ انہوں نے کہا کہ دو چیزوں کو پیش نظر رکھ کر  آپ شعر کا تعین قدر کر سکتے ہیں ۔ قوت ِ متخیلہ (Power of imagination) قوتِ متمیزہ( Power of Choice    )  ۔ پروفیسر موصوف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شعر اگر صرف ایک معنی بیان کرتا ہے تو وہ اچھا شعر نہیں ہے ۔ بلکہ شعر میں معنی کی تہہ داری ہونی چاہیے۔ شارح جب بھی کسی شعر کی شرح کرتے ہیں تو وہ اپنے ذہن و فکر کے مطابق شعر کی تفہیم کرتے ہیں اور اس کے معنی کی تہہ  تک پہچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے غالبؔ ، میرؔ، انیس ، دبیر ؔ ، آتش ؔ ،چکبست ، ممنون ؔ   ،شہر یار وغیرہ کےاشعار بطورِ حوالہ پیش کیے۔ ریسرچ اسکالرس اور طلباء نے سوالات بھی قائم کیے  جن  کا پروفیسر شہاب  ظفر اعظمی نے اطمینان بخش   جواب دیے۔
اجلاس کی شروعات میں پروفیسر محمد ریاض احمد  صدر شعبہ  اردو جموں یونی ورسٹی نے پٹنہ سے آئے ہوئے مہمان کا استقبال کیا اور موضوع سے متعلق چند تعارفی کلمات بھی پیش کیےآخر میں ڈاکٹر عبدالرشید منہاس  نے شکریہ  کی رسم ادا کی۔ اس موقع پر شعبہ اردو جموں یونی ورسٹی کے دیگر اساتذہ میں ڈاکٹر چمن لال ، ڈاکٹر فرحت شمیم ، ڈاکٹر عبدالقیوم ، ڈاکٹر رضا محمود ، ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر جاوید احمد شاہ اور  طلباء و طالبات‘ریسرچ اسکالرس و دیگر سامعین کی کثیر تعداد موجود تھیں

About the author

Taasir Newspaper