Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

شمالی ہندوستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، کسانوں کی فصلیں تباہ، معمولات زندگی مفلوج

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st March

نئی دہلی،21مارچ : ملک کی راجدھانی دہلی سمیت شمالی ہندوستان اور شمال مغربی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں موسم کا انداز بدل گیا ہے۔ دہلی، اتر پردیش، پنجاب، راجستھان، ہریانہ سمیت کچھ ریاستوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور کچھ مقامات پر گزشتہ 8-10 گھنٹے سے ہلکی یا درمیانی بارش ہو رہی ہے۔بارش کے بعد جہاں ایک طرف موسم خوشگوار ہے اور بڑے شہروں میں گرمی سے راحت مل گئی ہے وہیں یہ کسانوں پر تباہی بن کر ٹوٹی ہے۔ کھیتوں میں گہوں، سرسوں اور کئی طرح کی تیار فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ وہیں، محکمہ موسمیات نے آج (منگل) 21 مارچ کو بھی مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی کے مطابق آج یعنی 21 مارچ سے شمال مغربی ہندوستان اور مشرقی ہندوستان میں بارش کی سرگرمیاں کم ہو جائیں گی۔ تاہم، اگلے چند گھنٹوں میں کرنال، مظفر نگر، بجنور، کھتولی، ہ ستیناپور، میرٹھ، سنبھل اور کئی قریبی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ملک کی راجدھانی نئی دہلی کی بات کریں تو آج یہاں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ آج بھی دہلی میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اور 23 مارچ کو دہلی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ان دو دنوں میں بارش کی کوئی پیش قیاسی نہیں ہے۔ تاہم 24 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش دیکھی جا سکتی ہے۔اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کی بات کریں تو یہاں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ وہیں آج لکھنؤ میں بھی بارش دیکھی جا سکتی ہے۔ 24 مارچ کو لکھنؤ میں بارش اور دھول بھری آندھی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ غازی آباد کی بات کریں تو آج یہاں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری رہ سکتا ہے۔ وہیں، آج غازی آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی دیکھی جا سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ کے دور دراز علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہرادون میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہاں گرج چمک کے ساتھ بارش دیکھنے کو ملے گی۔ بدری ناتھ کی بات کریں تو یہاں کم سے کم درجہ حرارت -12.3 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت -9.8 ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی آج یہاں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper