Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

طالبان کے اعلی سیکورٹی وفد نے پاکستان کا خفیہ دورہ کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st March

کابل،21مار چ: طالبان حکومت کا ایک اعلی سطحی سیکورٹی وفد نے خفیہ طریقے سے پاکستان کا دورہ کیا تا کہ کلعدم تحریک طالبان پاکستان کے بڑھتے ہوئے سرگرمیوں پر روک لگانے ک لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے۔ دس ممبروں پر مشتمل وفد کی قیادت افغانستان کے خفیہ ایجنسی کے سربرارہ عبداللہ غزنوی کے علاوہ دوسرے سیکورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔ حالیہ مہینو ں نے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے کئی سیکورٹی اداروں کو اپنا نشانہ بنا یا اور اہم تنصیبات پر نشانہ بنایا ۔ جس میں 100سے زیادہ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیردفاع خواجہ آصف کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد افغانستان بھیجا تا کہ وہاں طالبان حکومت کو پاکستان کے سیکورٹی خدشات کے بارے میں جانکاری دیں۔ اس وفد کو یقین دہانی کی گئی کہ طالبان حکومت تحریک طالبان کو لگام لگانے کی کوشش کریں۔ اپنے دورے کے دوران افغانستان کے سیکورٹی وفد نے پاکستان کے اعلی افسروں کے ساتھ میٹنگ بھی کی ۔ اس وفد میں محمد ورداد بھی شامل تھے ۔ اور ان کے دورے کا مقصد یہ تھا کہ وہ پاکستان کو یہ یقین دہانی کریں کہ ان کے سکورٹی معاملات پر طالبان سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔دونوں فریقین نے اس دورے کو پوشیدہ رکھا بات چیت کافی مفید ثابت ہوئی ہے۔ طالبان حکوم کو یہ بھی حدشہ تھا کہ اگر انہوں نے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی تو عین ممکن ہے کہ اس کے جنگجوداعش میں شامل ہوجائیں گے۔ دوسری بات یہ ہے کہ تحریک طالبان نے امریکہ کے خلاف لڑائی میں طالبان کا ساتھ دیا ۔

About the author

Taasir Newspaper