Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th March
نئی دہلی، 12مارچ:پاکستان سپر لیگ میں اس وقت ریکارڈکی بارش ہو رہی ہے۔ راولپنڈی میں گزشتہ تین روز میں ایک کے بعد ایک ریکارڈ اڑتا ہوا دیکھا گیا۔ ابہفتہ کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ کو ہی لے لیں۔ یہ میچ ریکارڈز کے لیے بھی یادگار بن گیا۔پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیم اسکور کا ریکارڈ ملتان سلطانز کے پاس ہے۔ ملتان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 262 رن بنائے۔ ملتان سلطان کی اننگز کے ہیرو عثمان خان رہے جنہوں نے صرف 43 گیندوں پر 12 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 120 رن بنائے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ عثمان خان کے پاس ہے۔ خان نے گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کو پچھاڑ دیا اور صرف 36 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کر کے تاریخ رقم کی۔ جمعہ کو ہی ریلی روسو نے 41 گیندوں میں سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ یہ ریکارڈ بھی 24 گھنٹے کے اندر ٹوٹ گیا ۔
آپ کو بتادیں کہ سلطانز اور گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔ اس میچ میں مجموعی طور پر 515 رن بنائے گئے جس میں 33 چھکے شامل تھے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ٹائٹنز اور نائٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ کے نام تھا جہاں 501 رن بنائے تھے۔ یہ میچ گزشتہ سال اکتوبر میںسی ایس اے T20 چیلنج میں کھیلا گیا تھا۔
سلطان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 262 رن بنائے۔ جواب میں گلیڈی ایٹرز نے بھرپور جوابی حملہ کیا اور ہدف صرف 9 رن سے حاصل کر لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 253 رن بنائے۔