Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

عمر گل افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا بولنگ کوچ مقرر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15th March

کراچی، 15 مارچ:افغانستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی۔20سیریز کے لئے تجربہ کار عبدالرحمان کو پاکستان مینز ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جب کہ سابق فاسٹ باؤلر عمر گل کو سیریز کے لیے باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا۔
اگرچہ اس سے قبل محمد یوسف کو سیریز کے لیے عبوری ہیڈ کوچ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن پی سی بی نے پہلے کے اعلان کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ ان کی طرف سے غلطی تھی۔ یوسف بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ثقلین مشتاق کا معاہدہ گزشتہ سال دسمبر میں ختم ہونے کے بعد سے پاکستان ہیڈ کوچ کے بغیر ہے۔ اس سے قبل مکی آرتھر کو شامل کرنے کی کوششیں کی گئی تھیں، جو اس سے قبل سیٹھی کے گزشتہ دور میں بطور چیئرمین پی سی بی ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ تاہم، انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کے ساتھ اپنے وعدوں کی وجہ سے، وہ کل وقتی کردار کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ پی سی بی نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ پاکستان مینز ٹیم کے ساتھ کیا کردار ادا کریں گے۔کلیف ڈیکن اور ڈرکس سیمن نے فزیو تھریپسٹ اور پاور اور کنڈیشننگ کوچ کے طور پر اپنے عہد کو بر قرار رکھا ہے ۔ افغانستان سیریزن کے لئے پاکستان اپنے متعدد سر فہرست کھلاڑیوں کے بغیر ہوگی۔ سیریز کا آغاز 24 مارچ سے شارجہ میں ہونا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper