Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th March
ممبئی،24مارچ:دل چاہتا ہے اور زندگی نہ ملے گی دوبارہ کے بعد ایکسل انٹرٹینمنٹ ایک اور روڈ ٹرپ فلم کے ساتھ واپس آ رہا ہے۔ اس فلم میں پریانکا چوپڑا جوناس، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ نظر آئیں گی اور فلم کا ٹائٹل ‘جی لے ذرا’ ہے۔ فلم کا اعلان بھی بہت پہلے ہو چکا ہے۔ لیکن اب اس فلم کے بارے میں ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔فلم کے ہدایت کار فرحان اختر اس وقت فلم کے لیے لوکیشن کی تلاش میں ہیں اور جہاں سے انہوں نے مداحوں کے لیے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ جس میں انہیں راجستھان کے صحرا میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔آپ کو بتاتے چلیں، زویا اختر، فرحان اختر اور ریما کاگتی کی تحریر کردہ اور ریما کاگتی، زویا اختر، رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی ہدایات فرحان اختر دیں گے۔ایکسل انٹرٹینمنٹ کی بنیاد 1999 میں رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے رکھی تھی۔ دل چاہتا ہے اور راک آن جیسی فلموں کے لیے قومی ایوارڈز جیتنے سے لے کر گلی بوائے کے لیے 92 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں ہندوستان کی باضابطہ انٹری تک، یہ جوڑی برسوں سے اپنی فلموں سے لوگوں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اب ٹائیگر بے بی کے ساتھ مل کر ایکسل انٹرٹیمنٹ’ جی لے ذرا ‘ کے لیے اکٹھے ہوں گے۔