Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ 200 کروڑ کے کلب میں شامل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 30th March

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ شردھا کپور کی فلم ‘تو جھوٹی میں مکار’ 8 مارچ کو ہولی اور یوم خواتین کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی گئی۔ فلم کو ناقدین نے بھی سراہا ہے۔ بالی ووڈ کی اس فلم کی ایڈوانس بکنگ کو بھی زبردست رسپانس ملا۔ یہ فلم کمائی کے معاملے میں 200 کروڑ کلب میں داخل ہونے والی ہے۔
فلم کی کمائی کی معلومات لو فلم کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دی گئی ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں فلم نے دنیا بھر میں 201 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ اس کے علاوہ فلم نے ہندوستان میں 161 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ فلم نے 11 دنوں میں 100 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ اب کہا جا رہا ہے کہ فلم جلد ہی 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لے گی۔
فلم ‘تو جھوٹی میں مکار کو لو رنجن نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ‘پیار کا پنچنامہ’، ‘پیار کا پنچنامہ-2’ اور ‘سونو کے ٹیٹو کی سویٹی’ جیسی رومانٹک کامیڈی طرز کی فلمیں کیں، جو اسکرین پر ہٹ ہوئیں۔ اب لو رنجن نے رنبیر اور شردھا کی فلم کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے۔ رنبیر اور شردھا پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper