Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

لندن کے بعد اب امریکہ میں ہندوستانی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا ہے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th March

سان فرانسسکو (کیلیفورنیا)، 20 مارچ: خالصتان تحریک کو ہوا دینے والے شدت پسند اور علیحدگی پسند امرت پال سنگھ کے حامیوں نے انگلینڈ کے بعد یہاں ہندوستانی قونصل خانے پر حملہ کر توڑ پھوڑ کی ہے۔ سان فرانسسکو رکا شمار امریکہ کے ایک بڑے ثقافتی، تجارتی اور مالیاتی مرکز کے طور پر ہوتا ہے۔ امرت پال سنگھ ہندوستان میں پنجاب پولیس کے لیے بدستور ایک چیلنج بناہو ا ہے۔ پولیس اس کی گرفتاری کے لیے دن رات ایک کر رہی ہے۔
سان فرانسسکو میں ہندوستانی قونصل خانے میں توڑ پھوڑ کرنے سے پہلے علیحدگی پسند حامیوں نے احتجاج کے دوران خالصتان کے جھنڈے لہرا ئے ۔ بھارتی اہلکاروں نے ان جھنڈوں کو ہٹایا، تو ان پر حملہ کر دیا ۔ اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہیں۔ یہ لوگ سفارت خانے میں داخل ہوئے اور دروازے توڑتے ہوئے نعرے بازی کی ۔ اس کے ساتھ ہی سفارت خانے کی دیوار پر فری امرت پال کا نعرہ بھی لکھا گیا۔
اس سے قبل برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں امرت پال سنگھ کے حامیوں کے ایک گروپ نے ہندوستانی ہائی کمیشن میں ہنگامہ آرائی کے دوران ہندوستان کے قومی پرچم کی توہین کی تھی ۔ ہندوستان نے لندن میں پیش آنے والے واقعے پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper