Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

لوک سبھا میں جموں و کشمیر کا بجٹ منظور

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st March

نئی دہلی، 21 مارچ: لوک سبھا میں منگل کوہنگامہ آرائی کے درمیان، مرکزکے زیر انتظام جموں و کشمیر کے مالی سال 2023-24 کا بجٹ صوتی ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔لوک سبھا کی کارروائی صبح کے التوا کے بعد منگل کو دوپہر 2 بجے دوبارہ شروع ہوئی۔ اس دوران پریذائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے مرکزی حکومت کے تحت جموں و کشمیر کے مرکزی زیر انتظام علاقے کے بجٹ پر بحث شروع کی۔ ایم پی جگل کشور شرما کی جانب سے بحث شروع ہوئی اور اس کے بعد ہی بجٹ پاس کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان بجٹ صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔
دوسری جانب راجیہ سبھا کی کارروائی صبح ملتوی ہونے کے بعد دوپہر کو دوبارہ شروع ہوئی۔ اس دوران اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے راہل گاندھی کے دوسرے ایوان کے رکن ہونے کا مسئلہ اٹھایا۔ اس کے بعد ہنگامہ آرائی کے باعث کارروائی جمعرات تک ملتوی کر دی گئی۔
بدھ کو دونوں ایوانوں میں چھٹی رہے گی ۔ بدھ کو چیتر شکلا پرتیپدا ہے، اس دن ہندوستانی نئے سال کا آغاز ہوتا ہے۔ اس دوران ملک بھر میں مختلف تہوار منائے جاتے ہیں۔ دونوں ایوانوں کے ارکان کی جانب سے چھٹی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے بعد دونوں ایوانوں میں اہل وطن کو نئے سال کی مبارکباد دی گئی اور 22 مارچ کو ایوان میں تعطیل کا اعلان کیا گیا۔
دریں اثنا، لوک سبھا کے اسپیکر نے ایوان میں تعطل کے حل پر تبادلہ خیال کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے تعاون سے ایوان کو چلانا ہماری ترجیح ہے۔ ہر کوئی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے کہ ایوان میں تمام موضوعات پر بحث ہو اور قانون سازی کا کام بھی ہو۔

About the author

Taasir Newspaper