لکھنؤ میں موسم کا مزاج تبدیل ہوا، ضلع مجسٹریٹ نے محتاط رہنے کو کہا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st March

لکھنؤ، 21 مارچ :لکھنؤ میں منگل کو بارش اور اولے پڑنے سے موسم میں اچانک تبدیلی آگئی۔ بدلے ہوئے موسم کو دیکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سوریہ پال گنگوار نے ٹویٹ کے ذریعے ضلع کے باشندوں کو محتاط رہنے کا پیغام بھیجا ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی طرف سے آسمانی بجلی گرنے، تیز ہوائیں اور ڑالہ باری کی وارننگ کے پیش نظر ضلع کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اپنے گھروں سے بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا محتاط رہیں، محفوظ رہیں۔
منگل کو دوپہر ایک بجے کے بعد ہی گہرے بادلوں نے لکھنؤ کو اپنی زد میں لے لیا۔ بارش کے دوران اولے گرے جس سے کسانوں میں مایوسی ہے۔ بی کے ٹی کے رہائشی بنس راج نے بتایا کہ اس کا براہ راست اثر آم کی فصل پر پڑے گا۔ ڑالہ باری کی وجہ سے آم کے پھول گر رہے ہیں۔ اگر ایسا دو بار سے زیادہ ہوتا ہے تو کافی نقصان کا امکان ہے۔