Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

محکمہ موسمیات نے اس بارشدید گرمی کی پیشن گوئی کی مرکزی حکومت نے ریاستوں کو الرٹ رہنے کو کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16th March

نئی دہلی،16مارچ : اس بار شدید گرمی کی محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی ہے اس کے بعد مرکزی حکومت نے بھی ریاستوں کو الرٹ کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ اس بار ملک کے بیشتر حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے اور یہ معمول سے زیادہ رہے گا۔ اس سلسلے میں کابینہ سکریٹری راجیو گوبا نے بھی منگل کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گرمی سے نمٹنے کے لیے ابھی سے تیاری شروع کرنے کو کہا ہے۔ امکان ہے کہ اس بار معمول سے زیادہ گرمی پڑے گی۔ ملک میں موسم گرما کی تیاریوں کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے راجیو گوبا نے کہا کہ متعلقہ چیلنجوں کے لیے پہلے سے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔راجیو گوبا نے ریاستوں کے چیف سکریٹریوں سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ محکمہ کے ضلع کلکٹروں اور سکریٹریوں کے ساتھ ممکنہ گرمی کی لہر کے لیے تیاریوں پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیں۔ مرکزی وزارت اور متعلقہ افسران ریاستوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ چلچلاتی گرمی کی وجہ سے صحت کے مسائل نہ ہوں، اس لیے لوگوں کو سن اسٹروک سے بچنے، دن کے وقت گھر کے اندر رہنے اور تیز دھوپ وغیرہ سے بچنے کے لیے ابھی سے بیدار کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ہینڈ پمپس کی مرمت، فائر آڈٹ اور موک ڈرل جیسی بنیادی تیاری ہونی چاہیے تاکہ پانی کی کمی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مرکزی ایجنسیوں سے ضروری مدد ملتی رہے گی اور وہ وقتاً فوقتاً تال میل کرتے رہیں گے۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مارچ سے مئی تک شمال مشرقی، مشرقی اور وسطی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کے اشارے ہیں۔ اسی طرح اس بار شمال مغربی ہندوستان کے کچھ حصوں میں شدید گرمی پڑے گی۔ تاہم اس بار جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ اس بار سندھ گنگا کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک ہوگا اور دن کا پارہ لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔

About the author

Taasir Newspaper