Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st March
رانچی، 21 مارچ :۔وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے منگل کے روز مس یونائیٹڈ نیشنز ارتھ -2022 کی فاتح اینجل مرینا ترکی نے ایک اخلاقی ملاقات کی۔انہوں نے وزیر اعلی ہیمنت سورین کو بتایا کہ وہ آئندہ ماہ 19 سے 28 تاریخ تک منیلا (فلپائن) میں منعقد ہونے والے کوئین آف انٹرنیشنل ٹورازم-2023 میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔ وزیراعلیٰ نے اس تقریب میں ان کی بہتر کارکردگی اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔قابل ذکر ہے کہ اینجل مرینا ترکی رانچی کے نامکم کی رہنے والی ہیں۔ انہوں نے بشپ ویسٹ کاٹ اسکول، نامکم سے میٹرک، سینٹ زیویئر کالج، رانچی سے انٹرمیڈیٹ اور ایمٹی یونیورسٹی، جھارکھنڈ سے گریجویشن مکمل کیا ہے۔ انہیں گزشتہ سال مئی میں نئی دہلی میں منعقدہ مس یونائیٹڈ نیشنز ارتھ۔ 2022 میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تاج پہنایا گیا تھا۔ اینجل کے والد الفریڈ ترکی ایک سابق فوجی ہیں۔