Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 30th March
نئی دہلی ،30مارچ :ملک میں کوویڈ کیسوں میں لگا تار اضافہ ہورہا ہے اور پچھلے 24گھنٹوں کے اندر 3016کیس رجسٹرڈ کئے گئے اور ا س میں 40فیصدی اضافہ ہوا ہے وزارت صحت نے کہا کہ پچھلے 6مہینوں کے اندر یہ سب سے زیادہ کیس درج ہوئے ہیں۔ دہلی حکومت نے حالات کے پیش نظر ایک ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے کہ کس طریقے سے اب وبا کو کنٹرول میں رکھا جائیگا ۔ دہلی میں دوشخص کی موت ہوئی ہے جب کہ مہاراشٹر میں تین لوگوں کی کوویڈ کی وجہ سے موت ہوئی ۔ بہت سی ریاستی حکومتوں نے کوویڈ کیسوں میں اضافے کے پیش نظر تادیبی اقدامات ا ٹھائے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کے سینئر افسروں کے علاوہ اسپتالوں کے اہلکاروں کے ساتھ تبادلے خیال کیا جائیگا ۔ مہاراشٹر کے پونے ،تھانے ،ممبئی میں کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ بہت سار ے لوگ کوویڈ ویکیسن لینے سے کترا رہے ہیں ایک اندازا کے مطابق ریاست میں ایک کروڑ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے کوویڈ ویکسین نہیں لیا ہے۔ دہلی کے وزیراعلی نے کوویڈ کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں محکمے صحت کو ہدایت دی گئی کہ وہ صورتحال پر نظر برابر رکھے ۔ کل دہلی میں تین سو کیس سامنے آئے۔وزیر صحت سوربھ بھاروواج نے کہا کہ ہم حالات نظر رکھے ہوئے ہیں۔