Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

موتیہاری ضلع پولیس کی خصوصی کارروائی میں 51 مطلوب ملزمین گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th March

سرکردہ جرائم میں ملوث ملزمین کے ساتھ اسلحہ اور منشیات بھی برآمد

موتیہاری ، 19 مارچ : پولیس سپرنٹنڈنٹ کانتیش کمار مشرا کی ہدایت پر پولیس نے ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں چلائی گئی خصوصی مہم میں 51 مطلوب ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ضلع پولیس ہیڈ کوارٹرسے موصولہ اطلاع کے مطابق گرفتار ملزمین میں 01 قتل ، 06 قتل کی کوشش ، 03 ا?رمس ایکٹ ، 02 این ڈی پی ایس ایکٹ ، 03 خواتین کو ہراساں کرنے جیسے اہم جرائم میں ملوث ہیں۔
بتایا گیا کہ ان گرفتاریوں کے ساتھ کل 13 وارنٹوں پر عمل درا?مد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جرائم کے سرغنہ ا?پریشن پرہار کے تحت تشکیل دی گئی وجر ٹیم نے مجموعی طور پر 15 گرفتاریاں کیں، اس دوران 02 دیسی کٹہ ، 01 زندہ کارتوس ، 39 کلو گانجہ ، 1 کلو 444 گرام چرس ، 2 موٹر سائیکل اور 2 موبائل بھی ضبط کئے گئے۔ضلعی پولیس کی جانب سے جرائم پر قابو پانے اور روک تھام کے لیے چلائی جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد سے 12500 روپے برا?مد کیے گئے۔

About the author

Taasir Newspaper