Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

ونڈے میں ٹیم انڈیا کی ایک اور ذلت آمیز شکست

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th March

مچل اسٹارک کے ’پنچ ‘کے سامنے تمام رُستمانِ ہندڈھیر

وشاکھاپٹنم؍ نئی دہلی ،19مارچ :تمام توقعات اور امیدیں کے برخلاف سنسنی خیز طریقہ سے آسٹریلیائی ٹیم نے دوسرے ونڈے میں شاندار واپسی کرتے ہوئے ہندوستان کیخلاف 3 میچوں کی ونڈے سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں کی شکست کے بعد ،یکطرفہ طور پر 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔ وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیم انڈیا محض 117 رنز پر ریت کی دیوار کی طرح ڈَھ گئی ،جس میں مچل اسٹارک نے 5 وکٹ حاصل کی اور ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس کے بعد ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش کی جوڑی نے یہ ہدف فقط 11 اوورز میں حاصل کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔118 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کے ابتدائی بلے بازوں نے پہلے ہی اوور سے ہی جارحانہ انداز میں رنز بنانا شروع کر دیئے۔ اس کے بعد انہیں روکنے میں ہندوستانی گیند با زمکمل طور پر ناکام نظر آئے۔ حتیٰ کہ سراج -شامی کی جوڑی بھی ان دونوں بلے بازوں کے سامنے ہانپتی نظر آئی۔ ٹریوس ہیڈ نے جہاں 30 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی وہیں مچل مارش نے 36 گیندوں پر 66 رنز کی دھماکے دار اننگ کھیل کر ٹیم کو جتایا۔دونوں نے محض 9 اوورز میں ٹیم کا اسکور 100 رنز تک پہنچا دیاتھا۔اس سے قبل میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جسے مچل اسٹارک نے مکمل طور پر درست ثابت کیا۔ ٹیم انڈیا کو اننگز کے پہلے ہی اوور میں شوبھ من گل صفر پر آؤٹ ہوگئے۔اگر اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو وہ انتہائی ناقص ؛بلکہ مایوس کن رہی، جس میں ٹیم انڈیا کے 4 سورما اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے، اس کے علاوہ صرف 4 بلے باز ہی دوہرا ہندسہ چھونے میں کامیاب رہے۔ کوہلی سب سے زیادہ 31 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ کنگارو ٹیم کی جانب سے بولنگ میں مچل اسٹارک نے 8 اوورز میں 53 رنز دے کر آدھی ہندوستانی ٹیم کو پویلین بھیجنے کا کام کیا۔ اس کے علاوہ شان ایبٹ نے 3 اور نیتھن ایلس نے 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 22 مارچ کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper