Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

ٹیم انڈیا ورلڈ کپ سے پہلے آئرلینڈ کیخلاف و نڈے سیریز کھیلے گی، شیڈول کا اعلان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th March

نئی دہلی،17مارچ:ہندوستانی ٹیم آئرلینڈ کیخلاف ونڈے سیریز کھیلے گی۔ ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان یہ ونڈے سیریز 18 اگست سے 23 اگست تک کھیلی جائے گی۔ تاہم یہ مسلسل دوسرا سال ہوگا ،جب ہندوستانی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ اس سے قبل سال 2022 میں ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان 2 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی۔ اس سیریز میں میزبان آئرلینڈ نے ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم کو سخت ٹکر دی، اگرچہ آئرلینڈ کی ٹیم میچ جیتنے میں ناکام رہی، لیکن اپنی کارکردگی سے کافی متاثر ہوئی۔اس کے ساتھ ہی انڈیا کیخلاف سیریز سے قبل آئرلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ونڈے سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی۔ یعنی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے لحاظ سے بہت اہم ہوگی۔ دراصل ونڈے ورلڈ کپ اس سال اکتوبر کے مہینے میں کھیلا جائے گا۔ اس بار ورلڈ کپ کا انعقاد ہندوستانی سرزمین پر ہوگا۔ تاہم ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے پیش نظر آئرلینڈ-بنگلہ دیش سیریز بہت اہم ہونے جا رہی ہے۔ورلڈ سپر لیگ کی بات کریں تو بنگلہ دیش کی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے ،تاہم آئرلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف سیریز جیت کر کوالیفائی کرنا چاہے گی۔ تاہم آئرلینڈ کے لیے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا آسان نہیں ہوگا۔ دراصل، اگر آئرلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف ونڈے سیریز 3-0 سے جیت لیتی ہے ،تو وہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے۔ ساتھ ہی یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ہاردک پانڈیا ہند-آئرلینڈ سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ اس سے قبل جب دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی تو اس ہندوستانی ٹیم کے کپتان بھی ہاردک پانڈیا تھے۔

About the author

Taasir Newspaper