Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th March
اسلام آباد ،19مارچ: شہباز شریف کی حکومت عمران خان کو عدالت کی طرف سے خصوصی ریاعت دینے کے مسئلے پر ناخوش ہے اور وہ تحریک انصاف پارٹی پر پابندی لگانے پر غور کررہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی ایک جنگجو پارٹی ہے اور اس پر لگام لگانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے عمران خان اور ان کے ورکروں نے پولیس پر حملہ کیا اور پیٹرول بم پھینکے وہ اس بات کی نشاندہی کررہا ہے کہ یہ پارٹی انتہا پسندی کو بڑھاوا دیتی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ عدالتوں نے عمران خان کو بہت سارے مراعات ادا کئے حالانکہ اس سے قانون کی دھجیاں اڑ گئی ہیں عمران خان اپنے ساتھ انتہا پسند اور مسلح لوگوں کو رکھتا ہے اور وہ آئے دن پولیس پر حملہ کرتے ہیں۔ اس دوران وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قانونی ماہرین سے مشورہ کیا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف پارٹی پر پابندی لگائی جائے۔ انہوں کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ جنجگو لوگ زمان پارک میں چھپے ہوئے تھے ان کے پاس ہتھیاور اور پیٹرول بم تھے جب پولیس نے زمان پارک میں عمران خان کے گھر کی تلاشی لی تو انہیں یہ ہتھیار دستیاب ہوئے۔ جس طریقے سے عمران خان کی پارٹی ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے وہ پاکستان کی سالمیت کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔