Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

کانگریس سمیت 14 اپوزیشن جماعتوں نے سی بی آئی ،ای ڈی کے غلط استعمال پرسپریم کورٹ میں عرضی، 5 اپریل کو سماعت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th March

نئی دہلی،24مارچ :سپریم کورٹ نے سی بی آئی اور ای ڈی کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس سمیت 14 اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے دائر کی گئی عرضی پر سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ سپریم کورٹ اپوزیشن کی عرضی پر 5 اپریل کو سماعت کرے گا۔اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے سامنے اس معاملے کا تذکرہ کیا تھا۔ عرضی میں اپوزیشن جماعتوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالتوں کے لیے گرفتاری، ریمانڈ اور ضمانت پر رہنما اصول وضع کرنے کی استدعا کی ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے عرضی میں کہا ہے کہ 95 فیصد مقدمات اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف درج ہیں۔ ہم قبل از گرفتاری اور بعد از گرفتاری رہنما خطوط جاری کی جائیں۔ کانگریس کے علاوہ جن اپوزیشن جماعتوں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے ان میں ڈی ایم کے، آر جے ڈی، بھارت راشٹرا سمیتی، اے آئی ٹی سی، این سی پی، جے ایم ایم، جے ڈی یو، سی پی آئی ایم، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، سماج وادی پارٹی اور جموں کشمیر نیشنل کانفرنس شامل ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper