Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

گجرات جائنٹس کے حیران کن دلائل سے انتہائی مایوس ہوں: ڈینڈرا ڈوٹن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th March

نئی دہلی، 20 مارچ: ویسٹ انڈیز کی آل راؤنڈر ڈینڈرا ڈوٹن کو ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے جاری افتتاحی سیزن کے آغاز سے عین قبل طبی بنیادوں پر گجرات جائنٹس کی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا، تاہم 31 سالہ ڈینڈرا نے خود کو ٹیم سے باہر کئے جانے کے پیچھے دی گئی وجوہات کو حیران کن قرار دیا ہے ۔ڈوٹن کو ڈبلیو پی ایل کی نیلامی میں اڈانی گروپ کی ملکیت والی گجرات فرنچائز ی نے 60 لاکھ روپے میں خریدا تھا، لیکن ٹورنامنٹ کے آغاز سے چند روز قبل ان کا نام ٹیم سے غائب ہو گیاتھا۔ گجرات کی ٹیم کی طرف سے دی گئی وجوہات یہ تھیں کہ ڈاٹن ڈیڈ لائن سے پہلے میڈیکل کلیئرنس حاصل کرنے میں ناکام ر ہی ہیں۔
ڈوٹن کی جگہ آسٹریلیا کی کم گرتھ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈوٹن نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا،’’میں بھارت میں ہونے والی افتتاحی ویمنز پریمیئر لیگ سے اپنے اخراج کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کی روشنی میں ایک مختصر بیان جاری کرنا چاہتی ہوں۔ میں میرے ڈبلیو پی ایل سے اپنے باہر ہونے پر گجرات جائنٹس کے حیران کن دلائل سے انتہائی مایوسی ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’مجھے ڈبلیوپی ایل نیلامی میں گجرات جائنٹس کے ذریعہ خریدا گیاتھا، یہ فرنچائزی اڈانی گروپ کی ملکیت سے چلنے والی فرنچائزی ہے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز میں، فرنچائزی نے دعویٰ کیا کہ مجھے ٹیم سے اس لیے ڈراپ کیا گیا تھا کیونکہ میں بظاہر ایک میڈیکل سچویشن سے صحت یاب ہو رہی ہوں۔ اس کے بعد ایک واضح بیان دیا گیا جس میں یہ دلیل دی گئی کہ میں 20 فروری تک کا وقت دینے کے باوجود میڈیکل کلیئرنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ‘۔
143 ون ڈے اور 127 ٹی 20 انٹرنیشنل کی تجربہ کار کھلاڑی نے کہا کہ وہ جائنٹس ٹیم مینجمنٹ کے فیصلے سے حیران ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، ’’میں واضح کرنا چاہوں گی کہ مجھے پیٹ میں معمولی درد اور سوجن کا سامنا ہوا، جس کے لیے میں نے دسمبر 2022 میں علاج کروایا۔ اس کے بعد، دسمبر اور جنوری 2023 میں بالترتیب دوسری رائے کے لیے ماہرین کو دو مزید ریفرل دیئے گئے۔ ٹیسٹ اور جانچ کے بعد ماہرین کی طرف سے، مجھے 13 فروری تک آرام کرنے کے لیے کہا گیا اور 14 فروری سے فٹنس اور کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے لییمنظوری دی گئی ۔ نتیجتاً، میں نے اپنی ذاتی تربیت اور فٹنس کا نظام کو طے شدہ وقت کے مطابق پھر سے شروع کیا اور پھر سے شروع کی گئی تربیت کے پہلا دن کچھ بے چینی محسوس کی جو متوقع اور معقول تھا کیونکہ مجھے تربیت سے پہلے ہفتوں میں آرام کرنے کے لیے کہا گیا تھا‘‘۔
ڈوٹن نے کہا کہجائنٹس نے ان باتوں کا غلط مطلب نکالا۔
انہوں نے کہا،’’میں گجرات جائنٹس کے فزیو تھراپسٹ کے ساتھ خط و کتابت میں اس بارے میں شفاف تھی، تاہم اس کی غلط تشریح کی گئی اور بعد میں فرنچائز ی کی انتظامیہ ٹیم کے اراکین کو سیشن کے بعد پیٹ میں درد ہونے کی اطلاع دی گئی، جس کا میں نے اشارہ نہیں دیا تھا‘‘۔

About the author

Taasir Newspaper