Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 30th March
پٹنہ، 30 مارچ:بی جے پی کے ریاستی صدر سمراٹ چودھری نے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے تیاریاں کی جائیں۔ اسی مناسبت سے ہم لوگوں نے تنظیم کو مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیر داخلہ یکم اپریل کی شام ہی پٹنہ ا?ئیں گے۔ رات پٹنہ میں قیام کے بعد اگلے دن سہسرام اور نوادہ میں دو پروگراموں میں شرکت کے لیے جائیں گے۔ ان کی ا?مد سے پارٹی کے کارکنوں اور قائدین میں جوش و خروش پیدا ہوگا۔سمراٹ چودھری نے کہا کہ آج نتیش کمار بھی ان کی تعریف کر رہے ہیں ، جب کہ انہوں نے ہمیشہ ان کی تذلیل کی ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ہم لوگوں نے پٹنہ میں سمراٹ اشوک کنونشن ہال ان کے نام پر بنوایا لیکن وزیر اعلیٰ ایسا نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سمراٹ اشوک کنونشن ہال ہے تو یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا تحفہ ہے۔ تمام اضلاع میں سمراٹ اشوک کے نام پر ہال بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن نتیش کمار کے الگ ہونے کے بعد انہوں نے اس کا نام بدل دیا۔ اسی لیے وزیر اعلیٰ نتیش کمارسمرا ٹ اشوک کے بارے میں جو بات کر رہے ہیں ، یہ سراسر جھوٹ اور بکواس ہے۔
سمراٹ چودھری نے کہا کہ بہار میں لوک سبھا کی 40 سیٹوں کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی تیاریاں جاری ہیں۔ ہم لوگ اس تیاری میں مصروف ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ دورہ کر رہے ہیں۔ وقتاً فوقتاً جب دورہ ہوتا ہے تو یقیناً کارکنوں میں جوش و خروش ہوتا ہے اور اس بار سمراٹ اشوک کے حوالے سے سہسرام میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے، جب کہ نوادہ میں لوک سبھا کے ہجرت پروگرام کے دوران امت شاہ موجود رہیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد اس پروگرام میں شامل ہوگی۔