آنند موہن سنگھ جیل سے رہا

Taasir Urdu News Network – MD ARSHAD  28 APRIL

پٹنہ ،27اپریل (ایجنسی ) مافیا ڈان اور سابق ممبرپارلیمنٹ آنند موہن سنکھ جنہیں ایک آئی اے ایس افیسر کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا ہوئی ۔انہیں آج سویرے ساہسرا جیل سے رہا کیا گیا ۔ جہاں وہ 15سالوں سے عسیری کی زندگی گزرہے تھے۔ بہار حکومت نے ان کی رہائی کے لئے جیل قوانین میں تبدیلی لائی ۔ ان کا بیٹا چیتن آنند راسٹریہ جنتا دل کا ممبراسمبلی ہے۔ ان کوآج سات بجے رہا کرنا تھا لیکن میڈیا سے بچنے کے لئے ا سمیں تاخیر کی گئی ۔ وہ پچھلے 15دنوں سے بیٹے کی شادی کے سلسلے میں پیرول تھے لیکن کل وہ ہی جیل واپس گئے ۔ بہا رکی حکومت نے ضابطوں میں تبدیلی کی ۔ اور جس کی و جہ سے جو قیدی 14سال سے زیادہ جیلوں میں ہیں انہیں رہا ئی کا حکم دیا ۔ا نکی رہائی کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی اور سیول سوسائٹی کے ممبران مخالفت کی ۔ بی جے پی رہنما سیشل کمار مودی نے کہا کہ اقتدرمیں رہنے کے لئے نتیش کما رنے یہ قدم اٹھا یا ۔ آنند موہن راجپوت رہنما مانے جاتے ہیں۔ وہ کئی کیسوں میں ملوث تھے۔ ان پر یہ الزام ثابت ہوا کہ 1994میں ایک دلت آئی اے ایس افسر کو مآب لنچنگ کرانے میں ان کا ہاتھ تھا ۔ کئی آئی اے ایس تنظیمیوں نے ان کی رہائی کی مخالفت کی ۔