Taasir Urdu News Network – MD ARSHAD 28 APRIL
پٹنہ ، 27 اپریل (ہ س)۔ملک کے 91 اضلاع کے ساتھ بہار کے نو اضلاع کو بھی ایف ایم ریڈیو ریلے سنٹر کی سہولت ملے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی 28 اپریل کو ان مراکز کا افتتاح کریں گے۔ بہار کے نو اضلاع میں کٹیہار ،بانکا ، بیگوسرائے ، لکھی سرائے ، جموئی ، بکسر ، شیخ پورہ ، سکندرا اور نوادہ شامل ہیں۔ریڈیو ایف ایم کے ذریعے ملک کے دور دراز علاقوں کے لوگ ملک و دنیا کی روزمرہ کی معلومات حاصل کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ لوگوں کو تفریح بھی آسانی سے ملے گی۔ ریڈیو اسٹیشن سے پہلے ہی ایف ایم کی سہولت موجود ہے لیکن ایف ایم ریڈیو ریلے سنٹر شروع ہونے سے اب ایف ایم کی سہولت ان علاقوں میں بھی دستیاب ہو گی جو ابھی تک ریڈیو ایف ایم سے محروم ہیں۔ یہ ریڈیو ایف ایم 15 کلومیٹر کے دائرے میں سنا جا سکتا ہے۔