نومنتخب رکن کونسل آفاق عالم نے لیا عہدے اور رازداری کا حلف

Taasir Urdu News Network – MD ARSHAD  27 APRIL

پٹنہ :26اپریل (تاثیر بیورو)بہار قانون ساز کونسل کے نو منتخب رکن آفاق احمد کو ایک تقریب کے دوران کونسل کے چیئر مین دیویش چندرٹھاکر نے انہیںعہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر پارلیمانی امور کے وزیر وجئے کمار چودھری ، ڈپٹی چیئر مین ڈاکٹر رام چندر پوروے کے علاوہ دیگر لیڈران موجود تھے۔ سارن ٹیچرس حلقہ سے ایم ایل سی انتخاب میں پرشانت کشور حمایت یافتہ امیدوار آفاق عالم نے جیت حاصل کی تھی ۔آفاق عالم نے کیدار پانڈے کے انتقال کے بعد خالی ہوئی سیٹ پر ان کے بیٹے اور عظیم اتحاد امیدوار آنند پشکر کو 647ووٹوں سے ہرایا تھا۔ آفاق احمد کو حلف دلانے کے بعد انہیں چیئر مین دویش چندرٹھاکر نے گلدستہ پیش کیا۔