آتشزدگی سے اپنا آشیانہ کھونے والی زیبن خاتون کو الحمد ادارہ خدمت خلق نے مالی مدد فراہم کی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25  MAY

دربھنگہ(فضا امام) 25 مئی:- گزشتہ 18 مئی کی نصف شب میں مدرسہ رحمانیہ سوپول بیرول ضلع دربھنگہ میں تقریباً پچاس برسوں تک باورچی کی خدمت انجام دینے والے محمد محفل مرحوم محلہ زراعت سوپول بازار بیرول ضلع دربھنگہ کی بیوہ زیبن خاتون جب اپنے پھونس کے آشیانے میں اپنے بچوں کے ساتھ گھر کے اندر گہری نیند میں سورہی تھی کہ اچانک وقفہ وقفہ سے گھر میں تین مرتبہ آگ لگ جانے سے جب ان کی بہو کا ہاتھ جھلسا تب جاگتے ہی شور ہو گیا اور گھر کے بقیہ لوگ اٹھے اور بڑا جانی حادثہ ہونے سے رہ گیا چاروں طرف سے پہونچے محلہ کے لوگ جب تک آگ پر قابو پاتے اس سے قبل ہی سارا گھر اس میں رکھے ہوئے سازوسامان کے ساتھ جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا تھا مصیبت کی اس گھڑی میں جب اس کی خبر ملک کے مشہور عالم دین فقیہ ملت حضرت اقدس مولانا مفتی سہیل احمد صاحب قاسمی صدر محترم الحمد ادارہ خدمت خلق فیڈرل کالونی پھلواری شریف پٹنہ و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کو ملی تو انہوں نے فوری طور پر ایک خطیر رقم سے متاثرہ زیبن خاتون اور اس کے اہل خانہ کی مدد کی اور فرمایا کہ مصیبت کے وقت لوگوں کے کام آنا بہت بڑی عبادت ہے آج دنیا بھر میں عیسائی تنظیمیں و دیگر مذاھب کے لوگ خدمت خلق کے ذریعے لوگوں کا دل جیت رہی ہیں اور ہمارے لوگ اپنے بھائیوں کو نیچا دکھانے اور عیبوں کو تلاشنے میں اپنا وقت زیادہ برباد کرتے ہیں حضرت مفتی صاحب کے حکم اور حضرت مولانا محمد امام الدین صاحب قاسمی کی خاص وجہ سے ایک خطیر رقم سماجی کارکن اور ماہر تعلیم جناب ماسٹر محمد عبداللہ صاحب استاذ 2 + ہایی اسکول شیو نگر گھاٹ نے اپنے رفقاء کے ساتھ آتشزدگی کی شکار بیوہ زیبن خاتون کو پہونچایا جس سے متاثرہ اہل خانہ نے الحمد ادارہ خدمت خلق فیڈرل کالونی پٹنہ اور اس کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔