امریکی اور چینی وزرا کی ملاقات؛ مفاہمت ابھی نازک مرحلے میں ہے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –28  MAY

واشنگٹن،28مئی: امریکہ کی وزیر تجارت جینا ریمونڈو نے اپنے چینی ہم منصب وانگ وینٹاؤ سے جمعرات کو ملاقات کی تھی، جو دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان مہینوں میں کابینہ کی سطح کی پہلی بات چیت ہے۔امریکی وزیر تجارت کے دفتر نیدونوں اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان تبادلہ خیال کو واضح اور ٹھوس قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ ملاقات میں برآمدی پالیسیوں، تجارت اور سرمایہ کاری کے ان مسائل کو اٹھایا گیا جو دو طرفہ تعلقات کو کشیدہ کر رہے ہیں۔وزرا کی سطح پر ہونے والی اس ملاقات کے علاوہ چینی وزییر وانگ نے جمعے کو امریکی یاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں ایشیا پیسفک اکنامک فورم کے تجارتی وزراء￿ کے اجلاس کے موقع پر امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی سے بھی ملاقات کی تھی۔دونوں ملکوں کے اہلکاروں کی یہ ملاقاتیں صدر جو بائیڈن کی جانب سے فروری میں امریکہ کے ایک لڑاکا طیارے کے امریکی سرزمین پر ایک مشتبہ چینی جاسوسی غبارے کو مار گرانے کے واقع کے بعد تعلقات میں برف پگھلنے کا اشارہ دینے کے بعد ہوئی ہیں۔چینی غبارے کے واقعے کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن کا بیجنگ کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔تاہم، وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی کے درمیان 10 اور 11 مئی کو ہونے والی ملاقات میں دونوں فریق اس معاملے کو پس پشت ڈالتے نظر آئے تھے۔قومی سلامتی کے مشیر سلیوان نے 17 مئی کو پریس بریفنگ کے دوران وائس ا?ف امریکہ کو بتایا تھا کہ غبارے کو گرانا “ایک واضح پیغام تھا کہ ہم امریکی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔” “ہم نے اپنی بات بتا دی ہے۔