بی جے پی نے بھارت جوڑیاترا کو ناکام بنانے کی کوشش کی :راہل گاندھی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –31  MAY    

واشنگٹن،31مئی: کانگریس رہنما راہل گاندھی امریکہ کے تین دن کے دورے پر سان فرانسس کو پہنچ گئے اور وہا ں ایک میٹنگ میں کہا کہ مودی حکومت نے بھارت جوڑ یاترا کو بند کرنے کے لئے ہر قسم کے حربے استعمال کئے۔ موجودہ حکومت بھارت جوڑیاتر کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی تھی لیکن لوگوں نے میرا پورا ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے لوگوںکو ڈرایا اور دھمکایا تا کہ لوگ اس میں یاترا میں حصہ نہ لیں لیکن اس سے لوگوںمیں جوش میں آیااور اس میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیا ۔ انہوں نے کہا یہ ا س لئے ہوا کہ ہر شہری ملک کو جوڑکے رکھنا چاہتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی ملک کے مختلف اداروں پر اپنا کنٹرول بنا یا ہوا ہے۔ بھارت جوڑیاترا سات ستمبرکو کنیا کماری سے شروع ہوا اور تین ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرکے کشمیر میں ختم ہوا جہاں راہل گاندھی نے قومی ترنگا لہریا ۔ اس یاتر کا مقصد یہ تھا کہ ملک میں مذہبی راوادری قائم ہوا اور انسانیت کو بڑھا وا دیا جائے۔ گوروناننک سے لیکر نارائنا گرواور گروباواسنا نے ملک میں ہم أہنگی اور اتحاد پر زور دیا راہل گاندھی کا یہ دورہ وزیراعظم کے دورے پر پہلے عمل میں لا یا گیا مسٹر مودی 22جون کو امریکی صدر جوبائیڈ ن کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کررہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ مختلف تعلیمی اداروں میں طلباء سے گفتن شیند کریں گے۔ اور ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔