Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

حجاب پہنی خاتون ڈاکٹر سے جھگڑا کرنے پر بی جے پی ممبرکے خلاف مقدمہ درج

Written by Taasir Newspaper

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –26  MAY

چنئی، 26 مئی :تمل ناڈو کے ناگاپٹنم سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پر ایک سرکاری پرائمری ہیلتھ سنٹر میں رات کی ڈیوٹی کے دوران حجاب پہنے خاتون ڈاکٹر پر اعتراض کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس آدمی نے ڈاکٹر سے اس کے لباس کے انتخاب پر بحث کی۔ایک ویڈیو جو اب وائرل ہوا ہے، بی جے پی کے رکن بھونیشور رام کو سرکاری صحت مرکز میں ہنگامہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔یہ واقعہ ناگاپٹنم ضلع کے تروپندی بنیادی صحت مرکز میں پیش آیا جہاں مشتبہ شخص اپنے پڑوسی کو لے کر آیا تھا۔مریض کو سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔اموقع پر موجود دیگر لوگوں نے بھونیشور رام کی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور بتایا کہ وہ بغیر اجازت کے رات کو ایک خاتون ڈاکٹر کی فلم بندی کر رہے تھے۔اس واقعے کے بعد پولیس نے بی جے پی کے رکن کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی۔

About the author

Taasir Newspaper