TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –22 MAY
نئی دہلی، 22 مئی: بدلتی ہو ئی لائف اسٹائل (طرز زندگی) کی وجہ سے دنیا بھر میں دل سے متعلق امراض میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ورلڈ ہارٹ فیڈریشن کی حالیہ رپورٹ کے مطابق سال 1990 میں قلبی امراض (سی وی ڈی) کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات 1.21 کروڑ تھیں جو کہ سال 2021 میں بڑھ کر 2 کروڑ تک پہنچ گئیں یعنی 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا 2010 کے مقابلے میں 2025 تک کارڈیو ویسکولر جیسے غیر متعدی امراض (این سی ڈی) سے قبل از وقت اموات کی شرح کو 25 فیصد تک کم کرنے کے لیے مقرر کردہ اہداف کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کرے گی۔
وہیں غیر متعدی امراض (این سی ڈی) بھی ہندوستان میںبڑھتی صحت عامہ کی تشویش کا موضوع ہے۔ حالیہ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں این سی ڈی کی وجہ سے ہونے والی اموات میں 63 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ڈاکٹر نریندر سینی بتاتے ہیں کہ’’یہ تشویشناک بات ہے کہ ملک میں دل سے متعلق امراض میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے لوگوں کو اپنی زندگی میں صحت مند تبدیلیاں لانا ضروری ہے۔ لوگوں کو اپنی زندگی میں یوگا، میڈیٹیشن، ورزش اور صحت بخش غذا کو شامل کرنا چاہیے۔