دیسی کٹہ،زندہ کارتوس،شراب کے ساتھ شراب سمگلر ہوا گرفتار،ایک ہو گیا فرار

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –23  MAY

   سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) غیر قانونی شراب کی خفیہ اطلاع پر سہسرام ​​نگر تھانہ کی پولس نے آج چنور تکیہ محلہ سے ایک شراب اسمگلر کو اسلحہ ، کارتوس اور شراب کے ساتھ گرفتار کیا ہے ۔ چھاپہ ماری کے دوران شراب سمگلر کا بھائی وہاں سے چکمہ دیکر فرار ہو گیا ۔

اس سلسلے میں سہسرام ​​نگر تھانہ صدر نے بتایا کہ سہسرام ​​نگر تھانہ کی پولس نے سہسرام ​​نگر تھانہ علاقہ کے علاقہ چنور تکیہ سے ایک نوجوان کو دیسی ساختہ کٹہ اور 18 ایم ایم زندہ کارتوس اور غیر ملکی شراب کے ساتھ گرفتار کیا ہے اسی دوران دوسرا نوجوان جو اسکا بھائی تھا پولس کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جسکی گرفتاری کیلئے پولس سرگرم ہو گئی ہے ۔ مذکورہ گرفتار نوجوان منوج کمار چودھری جو سہسرام ​​نگر تھانہ علاقہ کے چنور تکیہ کے رہنے والے مرحوم دیپک چودھری کا بیٹا ہے ۔ جس سے ریڈیکو 8 پی ایم اور رائل سٹیگ سپیریئر وہسکی برانڈ کی شراب کی کئی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔ مذکورہ نوجوان شراب کا کاروباری بھی ہے جسکی کافی عرصہ سے پولس کو تلاش تھی ۔