Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

راہل گاندھی کو پاسپورٹ معاملہ میں عدالت سے ملی راحت، 2 سال کی این او سی جاری

Written by Taasir Newspaper

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –26  MAY

نئی دہلی،26مئی: پاسپورٹ کیس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو عدالت سے راحت ملی ہے۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے راہل گاندھی کو تین سال کے لیے این او سی فراہم کی ہے۔ راہل گاندھی نے عدالت سے 10 سال کے لیے این او سی کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ سبرامنیم سوامی نے ان کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں صرف ایک سال کے لیے این او سی فراہم کی جائے۔خیال رہے کہ حکومت ہند ملک کے ارکان پارلیمنٹ کو سفارتی پاسپورٹ دیتی ہے لیکن پارلیمنٹ کی رکنیت کھونے کے بعد راہل گاندھی نے اپنا سفارتی پاسپورٹ سرینڈر کر کے نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست دی تھی، نئے پاسپورٹ کے لئے انہیں این او سی درکار تھی جس کو جاری کرنے کا حکم آج سنایا گیا۔غور طلب بات یہ ہے کہ 31 مئی کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی ایک ہفتے کے لیے امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دوران وہ 4 جون کو نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی کیلیفورنیا کی ایک یونیورسٹی میں ایک پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

About the author

Taasir Newspaper