سارہ علی خان اور شھبمن گل نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر ان فالو کیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –27  MAY

ایسی افواہ گرم ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اور شبھمن ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ انہیں اکثر ساتھ دیکھا جاتا تھا۔ حالانکہ دونوں نے کبھی کھل کر اپنے تعلقات پر تبصرہ نہیں کیا۔ اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ دونوں کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان اور شبھمن گل نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا ہے۔ مداح حیران ہیں کہ دونوں کے درمیان کیا چل رہا ہے۔ بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ دونوں کا بریک اپ ہو چکا ہے ۔ تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
سارہ کو ڈیٹ کرنے سے پہلے شبھمن ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر کی بیٹی سارہ تیندولکر کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ تاہم دونوں نے اتفاق نہیں کیا اور علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد وہ سارہ علی خان کو ڈیٹ کرنے لگے۔