TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25 MAY
سلمان خان کے چاہنے والوں کی تعداد پوری دنیا میں ہے۔ بچوں سے لے کر بڑوں تک ،سبھی سلمان کو پسند کرتے ہیں۔ سلمان خان بھی اپنے مداحوں سے ہمیشہ کھل کر ملتے ہیں۔ ہوائی اڈے کی ایسی ہی ایک ویڈیو بدھ کی رات دیر گئے سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو میں سلمان کے ارد گرد سخت سیکورٹی بھی نظر آ رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں ایک بچہ سلمان سے ملنے پہنچ جاتا ہے۔
پاپرازی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر سلمان خان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں سلمان خان آدھی رات کو سیکورٹی کے ساتھ ممبئی ایئرپورٹ جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ہجوم کے درمیان سے گزرتے ہوئے سلمان کی نظر اپنے ننھے فین پر پڑی ،جو ان کی طرف دوڑ رہا تھا۔ سلمان اسے دیکھ کر رک گئے۔ سلمان نے اپنے ننھے فین کو گلے لگایا اور پیار سے اس کے گالوں پر تھپکی دی۔ ایئرپورٹ کی اس ویڈیو نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین سلمان خان کی تعریف میں تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ ایک نے لکھا،’’ہندوستانی سنیما میں اب تک کا سب سے ہینڈسم اور سب سے اچھا نظر آنے والا اداکار‘‘۔ ایک اور صارف نے لکھا، ‘جلوہ ہے یار بھائی کا۔بھائی آپ جیسا کوئی نہیں‘‘ ۔
کام کی بات کریں تو حال ہی میں سلمان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ عید پر ریلیز ہوئی تھی۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی۔ اب سلمان اپنی آنے والی فلم’ٹائیگر۔3‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان بھی چھوٹے کردار میں نظر آئیں گے۔