Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

عازمین حج کو لے جانے والی بس پر پتھراؤ کرنے والے 6 شرپسند گرفتار

Written by Taasir Newspaper

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –26  MAY

جے پور، 26 مئی:کچھ شرپسندوں نے کوٹا کے کنہڑی تھانہ علاقے میں عازمین حج کو لے جانے والی ایک پرائیویٹ بس اور روڈ ویز کی بس پر پتھراؤ کر کے توڑ پھوڑ کی۔ واقعے میں بس ڈرائیور سمیت کچھ افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں علاج کے لیے ایم بی ایس اسپتال بھیج دیا گیا۔ مقامی سی آئی گنگا سہائے شرما نے بتایا کہ چھاؤنی سے عازمین حج کو لے کر ایک بس کوٹا کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ اس دوران سامنے سے موٹر سائیکل پر سوار بدمعاشوں نے بس کو سائیڈ نہیں دیا جس کے بعد بدمعاشوں نے بس کو روک کر پتھراؤ شروع کر دیا اور مسافروں سے لڑائی شروع کر دی۔ مزید ان بدمعاشوں نے پیچھے سے آرہی روڈ ویز کی بس کو بھی روک کر توڑ پھوڑ شروع کردی۔ اس معاملے میں، کارروائی شروع کرتے ہوئے، پولس نے 6 بدمعاشوں کو پکڑ لیا، جن سے اس واقعہ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper